Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت کی جنگ میں ناکامی پر حکومتی وزراء اور سیاست دان اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہو گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت کی جنگ میں ناکامی پر حکومتی وزراء اور سیاست دان اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہو گئے

نیو دہلی:۔بھارت کی جنگ میں بری طرح ناکامی پر حکومتی وزراء اور سیاست دان اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہو گئے۔انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے دہلی پولیس کو اہم وزراکی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرکو بھی اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، وزیراعلیٰ دہلی اور سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جے پی نادا اور بھوپندر یادیو، نیشی کانت دوبے اور سدھنشو ترویدی کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، بی جے پی کے وزرا اور سیاست دانوں کو لاحق خطرات سے متعلق دہلی پولیس کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے ہی ملک میں بھارتی سیاستدانوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے؟ مودی کے جنگی جنون نے اپنے وزرا اور سیاستدانوں کی زندگی تک کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد عوامی غصے سے بچنے کیلئے سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *