Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر آصف علی زرداری کا گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ، مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر آصف علی زرداری کا گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ، مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین

راولپنڈی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جس دوران افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے وابستگی کوسراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران صدر مملکت نے دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مسلح افواج نے بے مثال مہارت اور عزم سے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو پسپا کیا۔صدر مملکت نے افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے وابستگی کو سراہتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افسروں و جوانوں کو مبارکباد دی۔

آصف زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے محافظوں پر فخر ہے، فوجی اور سویلین شہداء کی قربانیاں مقدس امانت اور قومی فخر ہیں، قوم کی مدد سے وطن کے بیٹے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہوئے، قوم کے بیٹوں نے غیرمعمولی بہادری کے ساتھ دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے چند ہی گھنٹوں میں جارحیت پسپا کی، مسلح افواج نے پاکستان کی طاقت، لچک اور قومی اتحاد کا واضح پیغام دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *