Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی فوج کی بڑی کامیابی قرار دے دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی فوج کی بڑی کامیابی قرار دے دیا

نیویارک:۔ دنیا کے معتبر اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی مسلح افواج کی شاندار کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔ اخبار میں شائع ایک تفصیلی مضمون میں آپریشن کو پاکستانی فوج کی بڑی فتح قرار دیا گیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق، پاکستان جو طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گرا ہوا تھا، بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں ملی بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ اخبار نے لکھا کہ بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اس جیت پر ملک بھر میں فوج کے حق میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔نیویارک ٹائمز نے نشاندہی کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازعے نے عوامی جذبات میں ایک مثبت تبدیلی کی لہر پیدا کی ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے کچھ جیت لیا ہے اور اب وہ ایک ناکام ریاست نہیں ہیں۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کیا ہے۔اخبار نے مزید لکھا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرکے جارحیت کا آغاز کیا تھا، جس کے منہ توڑ جواب اور ایک بڑی جنگ سے بچنے کے لیے پاکستان نے بھارتی سیز فائر کی پیشکش کو قبول کیا۔ نیویارک ٹائمز نے پاک فضائیہ کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے عمل کو سب کے لیے حیران کن قرار دیا۔اخبار کے مطابق، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی مسلح افواج بالخصوص جنرل سید عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کو بحال کرتی ہے اور بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد جنرل سید عاصم منیر ایک ’’قومی نجات دہندہ‘‘ کے طور پر ابھرے ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے یہ بھی لکھا کہ اس قسم کی فتوحات فوج کی پیشہ ورانہ طاقت کو سیاسی اثر و رسوخ سے زیادہ تقویت دیتی ہیں۔دفاعی ماہرین نے نیویارک ٹائمز کے اس مضمون کو اس بات کا واضح ثبوت قرار دیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ ماہرین نے یہ بھی کہا کہ اخبار کے مضمون سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے جو کچھ بھی کیا وہ اپنے دفاع کے طور پر کیا۔ دفاعی ماہرین نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا سہرا اعلیٰ عسکری قیادت کے سر ہے-

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *