Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹرمپ انتظامیہ کا غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو مستقل لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹرمپ انتظامیہ کا غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو مستقل لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ

واشنگٹن: ۔ امریکی میڈیا نے سابق امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا ہے، فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے ٹرمپ انتظامیہ لیبیا کے منجمد اربوں ڈالر بحال کرے گی، امریکا نے ایک دہائی قبل لیبیا کے اربوں ڈالر کو منجمد کیا تھا۔خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر کانفرنس(آج) 17 سے20جون تک ہوگی، کانفرنس فرانس، سعودی عرب کی حمایت سے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی۔ امریکی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس کا انعقاد یو این جنرل اسمبلی فرانس اور سعودی عرب کے مشترکہ صدارت میں کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *