اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہےکہ بھارت سے کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب امورپربات ہوگی۔خطےمیں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیرکا حل ناگزیر ہے۔سینئرصحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہاکہ کالعدم بی ایل اے کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسیاں ہیں۔بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے ۔انہوں نےکہاکہ بھارت کی طرف سے جارحیت پر وطن عزیزکی جیت ہوئی اور دشمن کو منہ کی کھانی پڑی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے خطےکی تھانیداری کے خواب کو کاری ضرب لگی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری ٹیم نے مربوط اندازمیں کام اور اتحادکا مظاہرہ کیا۔اسی جذبے کو برقراررکھتے ہوئے آگے بڑھناہے۔وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ پاکستان خطےمیں امن چاہتاہے۔امن کے لئے ہی جنگ بندی ہوئی ہے۔چاہتے ہیں کہ خطے میں امن واستحکام ہو۔
خطےمیں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیرکاحل ناگزیر ہے،وزیراعظم شہباز شریف

Leave a Reply