Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خضدار میں سفاکانہ کارروائی بھارتی پشت پناہی میں پراکسیزنے کی، کور کمانڈرز کانفرنس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خضدار میں سفاکانہ کارروائی بھارتی پشت پناہی میں پراکسیزنے کی، کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: پاک فوج کی 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کو بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز کی سفاکانہ کارروائی قرار دیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کانفرنس کا آغاز شہدائے خضدار اور آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے اس حملے کو انسانیت سوز اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہے۔ کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ بھارت کی پراکسیز پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے مذموم عزائم پر عمل پیرا ہیں۔فورم نے شہدائے معرکہ حق کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہے گی۔ کانفرنس میں موجود سینئر عسکری قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت، ان کی اسٹریٹجک بصیرت اور قومی دفاع کے لیے خدمات کو سراہا۔کانفرنس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی خطرات، بھارت کی اشتعال انگیزی، اور آپریشن بنیان مرصوص کے کامیاب نتائج پر تفصیلی غور کیا گیا۔ فورم نے پاکستان کے موثر اور بروقت دفاعی اقدامات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔شرکا نے بھارتی جارحیت کے خلاف میڈیا، نوجوانوں، اور سیاسی قیادت کی یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے دشمن کے پروپیگنڈے اور جھوٹ کا موثر توڑ کیا، جبکہ نوجوانوں نے قومی بیانیے کو اجاگر کر کے دشمن کی چالوں کو ناکام بنایا۔کور کمانڈرز نے زور دیا کہ پاکستان کے خلاف طاقت یا دھمکی کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ بھارت کے زیر اثر دہشت گرد گروہوں کے خلاف تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ان کے سہولت کاروں کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔فورم نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ بھارت خود کو دہشت گردی کا شکار ظاہر کرتا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ خود خطے میں دہشت گردی اور عدم استحکام کا منبع ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔شرکاء نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی مکمل سفارتی، سیاسی، اخلاقی اور انسانی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ بھارت کی پالیسیوں کا فطری ردعمل پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کی صورت میں ظاہر ہو رہا ہے، جسے مکمل قوت سے کچلا جائے گا۔کانفرنس کے اختتام پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری، اور قوم کی غیر متزلزل حمایت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہی پاک فوج کی اصل طاقت ہیں، اور ہم ان کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *