اسلام آباد: پاکستان کو چینی ساختہ J-35A پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی پہلی کھیپ اگست 2025 تک موصول ہونے کا امکان ہے، جو ملکی فضائی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے۔J-35A فائٹر طیارہ چین کی شینیانگ ایئرکرافٹ کارپوریشن نے تیار کیا ہے، جو جدید ترین اویونکس، ریڈار سے بچاؤ کی ٹیکنالوجی، اور اعلیٰ مشینی کارکردگی سے لیس ہے۔ یہ طیارہ دو انجنوں پر مشتمل ہے اور اسے بحری بیڑے سے آپریٹ کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ان طیاروں کی شمولیت سے پاکستان فضائی دفاع کے شعبے میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جائے گا اور خطے میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کر سکے گا۔J-35A کی پاکستان ایئر فورس میں شمولیت سے ملک ان چند اقوام میں شامل ہو جائے گا جو پانچویں نسل کے اسٹیلتھ طیارے آپریٹ کر رہی ہیں۔ J-35A کی شمولیت سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون کا ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔
پاکستان کو چینی J-35A اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی پہلی کھیپ اگست 2025 تک ملنےکا امکان

Leave a Reply