Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموشی پر نواز شریف کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا چاہیے: بیرسٹر سیف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموشی پر نواز شریف کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا چاہیے: بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران خاموشی اختیار کرنے پر نواز شریف کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا چاہیے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ ان تمام افراد کا کرنا چاہیے جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عوام نے بانیٔ پی ٹی آئی اور شریف خاندان کا پولی گرافک ٹیسٹ 8 فروری 2024ء کو کیا تھا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ جعلی حکومت عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کیسے کرسکتی ہے؟ جعلی حکومت تو پولی گرافک ٹیسٹ کے نتائج بھی جعلی بنا سکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات بنانے والوں کا بھی پولی گرافک ٹیسٹ ہونا چاہیے، پولی گرافک ٹیسٹ کے ذریعے جعلی مقدمات کا سارا کچا چٹھا کُھل جائے گا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا پولی گرافک ٹیسٹ ہونا چاہیے، عمران خان کی بیرون ملک نہ کوئی جائیداد ہے، نہ ہی کوئی اور اثاثہ ہے، سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو پہلے ہی صادق اور امین قرار دیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *