Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
9 مئی کو ایک جماعت نے جو کچھ کیا وہی سب کچھ دہشت گرد اورملک دشمن کرتا ہے:مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

9 مئی کو ایک جماعت نے جو کچھ کیا وہی سب کچھ دہشت گرد اورملک دشمن کرتا ہے:مریم نواز

سرگودھا: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ طلبہ کوبہترین اورجدید ترین لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں، طلبہ کا حق دینے کےلیے ہربارآنا پڑا توبھی آؤں گی۔وزیرا اعلیٰ مریم نواز نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلبہ میں لیپ ٹاپ اوراسکالرشپس کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران چھوٹے بچوں کے نصاب میں اے آئی کی جدید تعلیم شامل کرنے اور اسکالرشپ کو30 ہزارسے بڑھا کر50 ہزارروپے کرنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں 8 ماہ میں نوازشریف فلائی اوور بنایا اوراب نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تکمیل کے مراحل میں ہے۔مریم نواز نے 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ایک جماعت نے جو کچھ کیا وہی سب کچھ دہشت گرد اورملک دشمن کرتا ہے، 9 مئی اور بھارت کے اقدامات میں زیادہ فرق نہیں ہے۔انہوں نے بھارت کے خلاف حاصل کردہ عظیم فتح پر افواج پاکستان ،حکومت اورعوام کو مبارکبادی دی اور کہا کہ للہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطافرمائی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *