Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرائیویٹ ٹور آپریٹرز عازمین کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں: سردار محمد یوسف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرائیویٹ ٹور آپریٹرز عازمین کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں: سردار محمد یوسف

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز عازمین کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں، پرائیویٹ ٹور آپریٹرز انتظار میں ہیں کہ کوٹہ آ رہا ہے، کوئی کوٹہ نہیں آ رہا، پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار 698 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس دفعہ کی حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی، جس کے بعد اس پر عمل در آمد ہوا، میں نے مارچ میں ذمہ داری لی اور انتظامات دیکھنا شروع کیے۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان میں عازمین کے لیے 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور اتنا ہی نجی شعبے کے لیے ہے، سرکاری کوٹہ وزارت کی ذمہ داری ہے، سرکاری کوٹہ پر بروقت کام ہوا، حاجیوں کی منظوری بھی بروقت ہوئی۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ نجی شعبے میں بروقت اقدامات نہیں ہو سکے، نجی شعبے میں آپریٹرز نے تاخیر سے کام لیا، سعودی گائیڈ لائنز کے منافی کام کیا گیا، پرائیویٹ ٹور آپریٹرز عازمین کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ دوبار سعودی عرب گیا، سعودی وزیر حج سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے بھی معاملے کا فوری نوٹس لیا تھا، بعض لوگوں کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے کچھ لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے 14 فروری تک پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو 25 فیصد رقم جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، ڈیڈ لائن بڑھانے کے باوجود پرائیویٹ ٹور آپریٹرز نے صرف 10 ہزار مزید عازمین کی رقم جمع کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے، رپورٹ کی بنیاد پر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کا کوٹہ ملتا ہے، سعودی قواعد و ضوابط کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت کوٹہ مکمل ہو گیا، پرائیویٹ حج آپریٹرز کے تحت 50 فیصد کا کوٹہ استعمال نہیں ہوسکا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہم پرائیویٹ حج آپریٹرز کو بار بار آگاہ کرتے رہے ہیں، سرکاری حج کوٹے پر جانے والےعزیزیہ میں رہائش پذیر ہیں، عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مکمل انتظامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج سے ملاقات کی، وہ انتظامات سے مطمئن ہیں، 31 مئی تک حج پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا، حکومت عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، عازمین کی شکایات موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *