Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست دے کر دفاعی توازن بحال کر دیا: پی سی آئی رپورٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست دے کر دفاعی توازن بحال کر دیا: پی سی آئی رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) نے ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ واقعات میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دے کر جنوبی ایشیا میں دفاعی طاقت کا توازن بحال کر دیا ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے ’’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ کے عنوان سے رپورٹ کا اجرا کیا۔رپورٹ میں مئی 2025 کے دوران پیش آنے والے واقعات کو پاکستان کا شاندار ترین لمحہ قرار دیا گیا ہے، جب پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی، اور الیکٹرانک و سائبر وارفیئر کے موثر استعمال سے بھارت کو دفاعی میدان میں پیچھے دھکیل دیا۔ مشاہد حسین نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی جرات مندانہ قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مشترکہ حکمت عملی اور ہم آہنگی نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔رپورٹ میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو سنگین غلطی قرار دیا گیا ہے اور 1962 میں چین سے نہرو کی شکست کے بعد یہ بھارت کی سب سے بڑی ناکامی قرار دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنگ کے امکانات ختم ہو چکے ہیں کیونکہ پاکستان نے دفاعی توازن بحال کر کے خطے میں امن و استحکام کی بنیاد رکھ دی ہے۔رپورٹ کے سرورق پر جے ایف-17 تھنڈر اور جے-10سی طیارے دکھائے گئے ہیں جبکہ چین کے کردار کو بھی سراہا گیا ہے جو پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے کردار کو بھی اہم قرار دیا گیا ہے جنہوں نے جنگ بندی میں ثالثی کی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔رپورٹ میں 3 نکاتی حکمت عملی تجویز کی گئی ہے جس میں متحرک سفارت کاری، دوست ممالک سے تعلقات مضبوط کرنا، اور عالمی سطح پر بیانیے کی جنگ جیتنے کی کوشش شامل ہے۔ بھارتی آر ایس ایس نظریے کو عالمی عدالتوں میں چیلنج کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔مشاہد حسین نے کہا کہ بھارت کی 3ڈی حکمت عملی‘پاکستان کو بدنام کرنا، نقصان پہنچانا اور غیر مستحکم کرنے کا جواب قومی اتحاد اور سیاسی ہم آہنگی سے دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا کی مثبت اور سنجیدہ رپورٹنگ کی بھی تعریف کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *