Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے ، ججز فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ، بیرسٹر گوہر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے ، ججز فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی کی رہائی کیلئے کارکنوں کا سوال اٹھانا ٹھیک ہے، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی نے دو سال جیل میں کیوں گزارے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کئے، اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں، دو سال سے ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے تھک گئے، ججز بھی فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ہیں، کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *