اسلام آباد: پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہوگئے، قوم آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا، علماء نے پاکستان کی سربلندی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔علمائے کرام کا کہنا تھا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، آپ پاکستان زیادہ مضبوط اور مستحکم ہیں، آج پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہے۔یوم تکبیر 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کر کے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، پاکستان نے اپنے دفاع کا حق منوایا، چاغی کے پہاڑوں سے اللہ اکبر کی صدا دنیا نے سنی اور پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔یوم تکبیر کے حوالے سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، اس موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کر کے وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا جا رہا ہے۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نے قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایٹمی طاقت کا حصول قوت کے ذریعے امن قائم رکھنے کا دانشمندانہ فیصلہ تھا، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امن کی ضامن ہے، پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں، پرامن بقائے باہمی اور عالمی قوانین کے احترام کے اصولوں پر کاربند ہے، بھارتی جارحیت پر پاکستان نے تزویراتی تحمل اور امن کے عزم کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی و خودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دن ہے، آج کے دن عہد کرتے ہیں پاکستان کو ایک معاشی قوت بنا کر دنیا میں حقیقی مقام دلائیں گے۔
آج پاکستانی قوم اپنا 27 یوم تکبیر ملی جوش اور جذبے کے ساتھ منارہی ہے

Leave a Reply