Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری، مزید 28 فلسطینی شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری، مزید 28 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز کے غزہ میں جاری وحشیانہ حملوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 28 فلسطینی شہید جبکہ 179 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے کا کہنا ہے کہ صیہونی فورسز کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی گئی، شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، امدادی کارروائیاں جاری، ملبے تلے دبے مزید افراد کی شہادت کا خدشہ ہے۔دوسری جانب برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے، غذائی قلت کی وجہ سے زخمیوں کے زخم نہیں بھر رہے ، غزہ میں صحت کی صورتحال ابتر ہے، 38 میں سے 22 ہسپتال جزوی طور پر کام کررہےہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خوراک کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 47 افراد زخمی ہوئے،غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 54ہزار84 ہوگئی، 1 لاکھ 23 ہزار308 فلسطینی زخمی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *