Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا‘عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا‘عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی

اسلام آباد: پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔یاد رہے کہ منگل کو ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے تھے تاہم چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔بدھ کو پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ذی الحجہ 29 مئی بروز جمعرات ( کل ) ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائیگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *