Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں مویشی منڈی کا دورہ، بیوپاریوں سے مسائل پر بات چیت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں مویشی منڈی کا دورہ، بیوپاریوں سے مسائل پر بات چیت

اسلام آباد:۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران محسن نقوی نے پارکنگ کے لئے ایریا مختص کرنے کا حکم دیا اور فی جانور فیس میں مناسب کمی کی ہدایت بھی کی، انہوں نے بکر منڈی میں بیوپاریوں اور شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا، صفائی کے انتظامات کا معائنہ اور مویشی منڈی میں انتظامات کا مشاہدہ کیا جبکہ ملک بھر سے آئے بیوپاریوں سے ملاقات بھی کی۔انہوں نے دوران ملاقات بیوپاریوں سے انتظامات کے متعلق بھی دریافت کیا، بیوپاریوں کے استفسار پر وزیر داخلہ نے مویشی منڈی کیلئے جگہ وسیع کرنے کا فوری حکم دیا اور مویشی منڈی میں لائٹنگ اور پانی کی وافر فراہمی کی ہدایت کی۔دوسری جانب بیوپاریوں کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ منڈی میں ابھی تک گاہک کم آ رہے ہیں اور موسم کی شدت کی وجہ سے زیادہ تر لوگ شام اور رات کو منڈی کا رخ کرتے ہیں۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے منڈی میں ایک سفید بیل میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور بیل کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی، اس بیل کی ڈیمانڈ 18 لاکھ اور وزن 14 من سے اوپر ہے۔علاوہ ازیں محسن نقوی نے منڈی میں آئے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور شہریوں کی درخواست پر وزیر داخلہ کا منڈی سے ملحقہ کراسنگ پل کی فوری مرمت کا حکم بھی دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *