Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چین نے ہر نازک وقت میں پاکستان کا چٹان کی مانند ساتھ دیا، احسن اقبال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چین نے ہر نازک وقت میں پاکستان کا چٹان کی مانند ساتھ دیا، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہے، چین نے ہر نازک وقت میں پاکستان کا چٹان کی مانند ساتھ دیا ہے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کو مکمل طور پر قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورے خطے کےلیے خوشحالی کا دروازہ بنے گا، سی پیک پاکستان کی معاشی تبدیلی اور علاقائی انضمام کا انجن ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سی پیک علاقائی فلیگ شپ منصوبہ ہے، احسن اقبال کی قیادت اور عزم قابل تعریف ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ آئندہ جے سی سی اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اب ہم منصوبہ بندی سے کارکردگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔پاک چین جے سی سی اجلاس جولائی 2025 میں ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *