Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف

نیو دہلی: بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا ہے۔بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ نے لڑاکا طیارے کھوئے ہیں، انہوں نے واضح طور پر تعداد بتانے سے گریز کیا۔انیل چوہان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں تکنیکی غلطیاں کیں اوران کا ادراک بھی کیا گیا جبکہ پاکستان کے ہاتھوں تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد بتانے سے انکار کرتے ہوئی کہا کہ یہ اہم نہیں کہ طیارہ گرایا گیا، اہم یہ ہے کہ کیسے گرائے گئے۔بھارت کے اس اعتراف نے بین الاقوامی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے اور پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملی ہے کہ بھارت نے بلااشتعال حملے کیے اور پاکستان نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *