Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان ساؤتھ ایشین گیمز 2025 کی میزبانی کے لیے تیارہے: رانا ثناء اللہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان ساؤتھ ایشین گیمز 2025 کی میزبانی کے لیے تیارہے: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: 14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز جنوری 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوں گے۔وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت 14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنی سفارشات وزارت بین الصوبائی رابطہ کو پیش کردیں۔رانا ثناء اللہ نے سفارشات کا جائزہ لینے اور ان پر عمل درآمد کے لئے سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندے شامل ہونگے۔کمیٹی کھیلوں کے مقامات، سیکیورٹی اور دیگر امور سے متعلق اپنی تجاویز حکومت کو پیش کرے گی، ایونٹ میں کل 27 کھیل شامل ہوں گے، پنجاب حکومت نے میگا ایونٹ کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز سے پاکستان کا مثبت تشخص اُجاگر ہوگا، شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ، چیمپئنز ٹرافی اور ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کے محفوظ ہونے کا ثبوت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *