Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چین کے تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت کو پانی کے معاملے پر خبردار کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چین کے تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت کو پانی کے معاملے پر خبردار کر دیا

بیجنگ: چین کے معروف تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ چین پاکستان کے پانی کے پرامن استعمال اور علاقائی خودمختاری کے دفاع کے حق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔ بھارتی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے علاقائی دریاؤں کے پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے پرامن طریقوں کی ضرورت پر زور دیا۔ وکٹر گاؤ نے بھارت کی آبی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو خود آپ چاہتے ہیں کہ دوسرا آپ کے ساتھ کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت خطے میں درمیانی دھارے میں ہے جبکہ چین بالائی دھارے میں، اس لیے بھارت کے لیے مشترکہ پانیوں میں مداخلت مناسب نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پانی کے مسائل پر اشتعال انگیزی سے بچنا چاہیے تاکہ خطے میں امن برقرار رکھا جا سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *