Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف پیش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف پیش

نیویارک: ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور اقوام متحدہ میں پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر اور جمہوریہ گیانا کی مستقل مندوب کیرولین روڈریگز برکیٹ سے اہم ملاقات کی۔اس ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پانی جیسے قدرتی وسیلے کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور بین الاقوامی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی کی۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کے ایک واقعے کو جواز بنا کر غیرقانونی اقدامات کیے، جس سے نہ صرف کشمیری عوام کے حقوق پامال ہوئے بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال دیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت سے جامع اور بامقصد مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت دنیا کے دیگر تنازعات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔اس موقع پر سلامتی کونسل کی صدر کیرولین روڈریگز برکیٹ نے بھی عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *