Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل 12جون کومتحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی یو اے ای جائے گا، وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان سے دو طرفہ ملاقات ہوگی، وزیراعظم کا دورہ پاک یو اے ای گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ملاقات میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *