Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہر چیز قرض لیکر دے رہے ہیں ، مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں ، وزیر خزانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہر چیز قرض لیکر دے رہے ہیں ، مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں ، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوشش تھی تنخواہ دار طبقے کو جتنا ممکن ہو سکے ریلیف دیں، چھوٹے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیں گے۔پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیرف اصلاحات سے برآمدات میں اضافہ ہو گا، مجموعی طور پر 7 ہزار ٹیرف لائنز ہیں، 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا ہے، اس طرح کی اصلاحات گزشتہ 30 سال میں پہلی بار کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سالوں میں ٹیرف میں کٹوتی کو مزید آگے لے کر جائیں گے اور ٹیرف کے پورے نظام میں مجموعی طور پر 4 فیصد کمی کی جائے گی، اصلاحات لا کر ملک کو معاشی طور پر آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹرکچرل ریفارمز مزید آگے لے کر جائیں گے، تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے، وزیراعظم اور میری خواہش تھی کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں، پنشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ لنک کرنا ہے، حقیقت یہ ہے کہ مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت جو کچھ دے رہی ہے قرضے لے کر دے رہی ہے، اپنی چادر کے مطابق آگے چلنا ہے، خسارے کی وجہ سے ہر چیز قرضہ لے کر کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہم نے انفورسمنٹ کے ذریعے 400 ارب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، دو ہی طریقے ہیں یا تو انفورسمنٹ کر لیں یا ٹیکس لگا دیں، اس حوالے سے قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ سے بات کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبے میں کوئی اضافہ ٹیکس نہیں لگایا گیا، چھوٹے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے، اسٹیٹ بینک کیساتھ اپنے گھر بنانے والوں کیلئے قرضہ اسکیم لا رہے ہیں ، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ جتنا ہو سکے ریلیف فراہم کیا جائے، پنشن کے حوالے سے بھی اصلاحات کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی چیز صوبوں کی مشاورت کے بغیر نہیں ہو گی ، وزیراعظم نے خود کہا اگست میں این ایف سی کمیشن کو بلایا جائے گا، این ایف سی کمیشن میں چیزوں کو دیکھا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *