Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ماہرہ خان کے کلاسیکل ڈانس کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیو وائرل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ماہرہ خان کے کلاسیکل ڈانس کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیو وائرل

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان ایک بار پھر اپنے فن اور ڈانس کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’لو گرو‘ کے مقبول گانے ’ٹوٹ گیا‘ پر ان کی ایک کلاسیکل ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس پرفارمنس میں ماہرہ خان کے ہمراہ معروف کلاسیکل ڈانسر فاطمہ امجد بھی شامل تھیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں فنکاراؤں نے سرخ اور سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور انہوں نے بےحد مہارت اور جذبات کے ساتھ کلاسیکل ڈانس پیش کیا۔ویڈیو میں کلاسیکل ڈانس کی خوبصورتی کے ساتھ جدید انداز کی جھلک بھی دکھائی دے رہی ہے، جسے ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ ماہرہ اور فاطمہ کی جوڑی کو سوشل میڈیا صارفین نے فن اور خوبصورتی کا امتزاج قرار دیا۔اس ویڈیو کو ہزاروں لائکس اور کمنٹس ملے ہیں، ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی ماہرہ کی اس ڈانس پرفارمنس کو خوب سراہا جارہا ہے۔اداکارہ دُرفشاں سلیم اور امر خان نے بھی اس پرفارمنس کو سراہتے ہوئے ماہرہ اور فاطمہ کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے مقبولیت حاصل کر لی ہے اور تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *