Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک بھر میں گرمی زوروں پر، لاہور اور پنڈی میں گرمی کی شدت ملتان سے بھی زیادہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک بھر میں گرمی زوروں پر، لاہور اور پنڈی میں گرمی کی شدت ملتان سے بھی زیادہ

اسلام آباد: ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی زوروں پر ہے۔ لاہور اور پنڈی میں گرمی کی شدت ملتان سے بھی زیادہ ہو گئی۔لاہور میں 45 اور راولپنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ میں 49 ڈگری جیسی گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ملتان میں 42 ڈگری، گجرات، گوجرانوالہ، سکھر اور سبی میں 47 جبکہ لاڑکانہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمۂ موسمیات کا دعویٰ ہے کہ حالیہ چند دنوں میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت 50 ڈگری اور شدت 60 ڈگری تک محسوس کی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال 13 جون تک برقرار رہے گی۔رحیم یارخان میں موٹروےپولیس سنٹرل ریجن نے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیرضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *