Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورہ پرمتحدہ عرب امارت پہنچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورہ پرمتحدہ عرب امارت پہنچ گئے

ابو ظہبی:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے- ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر عزت مآب شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیرِ اعظم کے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے. ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل عزت مآب علی احمد الشمسی، یو اے ایی میں پاکستان کے سفیر فيصل نياز ترمذی اور پاكستانی سفارتی عملہ بھی وزیر اعظم کے استقبال کیلئے موجود تھا۔ وزیرِ اعظم وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی پاکستانی وفد میں شامل ہیں-

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *