Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران پر اسرائیلی حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا: بلاول بھٹو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران پر اسرائیلی حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا: بلاول بھٹو

برسلز: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کے ایران پر بلا اشتعال حملے کی مذمت کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اسرائیلی حملے سے خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ذمے دار اقوام اور اقوامِ متحدہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کام کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کے مثبت کردار سے دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ حاصل ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *