اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہیں۔صدر زرداری نے حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور ایران کے عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جارح کا احتساب کرے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

Leave a Reply