گوجرانوالہ: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی گوجرانوالہ زون نے سمندر کے راستے یورپ انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ان ملزمان کی شناخت ابرار احمد اور امتیاز علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان کو گجرات اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ان پر شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیا نے کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔
ایف آئی اے گوجرانوالہ کی کارروائی: انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Leave a Reply