Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ، امریکا کا اسرائیل کی حمایت کا اعتراف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ، امریکا کا اسرائیل کی حمایت کا اعتراف

نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پر بلایا گیا ہنگامی اجلاس کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، امریکا، ایران اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے اپنی پوزیشن واضح کی تاہم عالمی ادارہ کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں ناکام رہا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتا ہے۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور ناجائز جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے اور پاکستان ایران کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے، ہم ان گھناؤنے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر اپنی ہمدردی اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور اسرائیل کی جانب سے خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں معمول بنتی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے تل ابیب کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کے ایک خطرناک نمونے کی پیروی کرتے ہیں، جن کی نشاندہی غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں اور شام، لبنان اور یمن میں بار بار سرحد پار سے کیے جانے والے حملوں سے ہوتی ہے، جو بین الاقوامی اصولوں کی مسلسل اور جان بوجھ کر نظر انداز کیے جانے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ایرانی مندوب عامر سعید نے سلامتی کونسل میں اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری پر حملہ کر کے جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے، اسرائیل خطے میں مسلسل اشتعال انگیزی پھیلا کر امن کو سبوتاژ کر رہا ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کی طرف سے واضح کیا گیا کہ اگر اقوام متحدہ نے اسرائیل کو نہ روکا تو مشرق وسطیٰ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کی دلدل میں دھنس جائے گا۔
امریکی مندوب نے اعتراف کیا کہ امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے سے قبل آگاہ تھا تاہم انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں امریکی فورسز شامل نہیں تھیں، واشنگٹن حکومت ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گی، ہم اسرائیل کے دفاع کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن کشیدگی میں کمی کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مستقل مندوب فو کانگ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی سلامتی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور چین کو اسرائیلی پر خطر حملوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے، کیونکہ ان حملوں کے نتائج اسرائیل کو بھی بھگتنا ہوگا۔چینی مستقل مندوب نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کشیدگی میں اضافہ کسی فریق کے حق میں نہیں جاتا، ہم مطالبہ کرتے ہیں اسرائیل خطرات سے بھرے اس فوجی ایکشن کو فوری بند کرے اور مزید کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کیا جائے۔چینی سفیر نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا کر ایک اور ریڈ لائن عبور کر لی، دونوں ممالک کے درمیان جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہو گا، اسرائیلی اقدامات خطرناک نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں، ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر اسرائیلی حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *