Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کریں: اقوام متحدہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کریں: اقوام متحدہ

جنیوا : اقوام متحدہ انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کریں۔انسانی حقوق کاؤنسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کے کمشنروولکر ترک نے کہا انسانی جانوں کے تحفظ اور کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارت کاری کو استعمال کیا جائے۔وولکر ترک نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی پر انہیں گہری تشویش ہے، انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ جلد سفارتکاری کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملے بند کرنے کےلیے مذاکرات شروع کریں۔وولکر ترک نے کہا کہ دونوں فریقین عالمی قوانین کا احترام کریں اور عام آبادی کو جنگ میں مت گھسیٹیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *