Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اپوزیشن کے شورشرائے میںپنجاب کا5335 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں، پنشن میں اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اپوزیشن کے شورشرائے میںپنجاب کا5335 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں، پنشن میں اضافہ

لاہور : پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبے کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر اور وزیر خزانہ پر پھینک دیں، اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر میں کہا کہ گزشتہ مالی سال کی طرح یہ بجٹ بھی ٹیکس فری ہے، بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح پر وزیراعظم اورافواج کو سلام پیش کرتا ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نےبھارت کے غرور کو پاش پاش کیا، پوری قوم بھارت کی جارحیت کیخلاف سرخرو ہوئی، انہوں نے پولیس، ریسکیو 1122 اور تمام محکموں کو یکجا کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، برادر ملک ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی گھڑی میں ایران اور فلسطین کے ساتھ ہیں۔مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بتایا کہ حکومت پنجاب نوازشریف کی رہنمائی پر چل رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی مثال بنادیا ہے، رمضان میں عوام کے گھروں تک نگہبان پیکج پہنچایا گیا، غریب کے سرپر اپنی چھت،نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپس دیئے جارہے ہیں۔تقریر جاری رکھتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بچوں اور بچیوں کو سکوٹیز مل رہی ہیں، نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان آباد ہوگئے ہیں، بچوں کو سکولوں میں جدید معیار تعلیم اوردودھ مل رہا ہے، پنجاب میں وائی فائی عام ہے، ترقی پاتا پنجاب ابھر رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سال کے 365 دنوں میں 6 ہزار 104 منصوبے مکمل کئے گئے، کامیابی کامرانی اورعوام کی خدمت وزیراعلیٰ کی قابل فخر کہانی ہے، نظام، تحریک اور سوچ بدل رہی ہے، ایک سال میں گورننس کی رفتار اورمعیار بدل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سےملکی تاریخ میں پہلی بار مثالی صفائی کو یقینی بنایا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام کیلئے خدمت کا پورا پنجاب گواہی دے رہا ہے، اربوں روپے کے منصوبوں میں سےکوئی ایک سکینڈل سامنے نہیں آیا۔وزیر خزانہ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب بھر میں سڑکیں بن رہی ہیں، الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، پہلی بار بجٹ میں ہیومن انویسٹمنٹ کو یقینی بنایا گیا، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے، حکومت سنبھالی تو پورا نظام مفلوج تھا، کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری کی وجہ سے عوام کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 25-2024 کا بجٹ تاریخ ساز منصوبوں سے بھرا کامیاب بجٹ تھا، 10ارب روپے کی لاگت سے وزیراعلیٰ لیپ ٹاپس سکیم کا اجرا کیا گیا، 50 ہزار طلبا کو لیپ ٹاپس دیئے جا چکے ہیں، 3500 سے زائد سرکاری سکولوں میں 4لاکھ بچوں کی غذائی نشوونما ہوئی، 55ہزار بچوں کو سکالرشپس پروگرام کے تحت وظائف دیئے گئے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے یہ بھی بتایا کہ 72ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں نوازشریف کینسر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، راولپنڈی،میانوالی،ملتان میں 11کروڑ روپے کی لاگت سے 2ایئرایمبولینسز چلائی گئیں، تاریخ میں پہلی بار ساتوں موٹرویز پر ایئرایمبولینس سروس چل رہی ہے، پنجاب میں 20ہزار مریضوں کا ہارٹ سرجری کا علاج ہوا، گائنی امراض کی ادویات کی گھر گھر فراہمی کیلئے 56ارب روپے مختص کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دل کے امراض کی تشحیص کیلئے جدید مشینری فراہم کی گئی، 9 ارب روپے کی لاگت سے کسان کارڈ سکیم کے تحت بلاسود قرض فراہم کئے گئے، چھوٹے کسانوں کو اب تک 9500 ٹریکٹرز دیئے جاچکے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 2 ہزار 950 ایکڑ پر شجرکاری مکمل کرلی گئی ہے، ایگریکلچر گریجویٹ پروگرام کے تحت 1 ہزار سے زائد نوجوانوں کو انٹرن شپ کرائی گئی، لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال سکیم میں کسانوں کو آسان قرض دیئے گئے، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کو فعال بنانے کیلئے 10ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *