Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دنیا امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے: چینی صدر شی جن پنگ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دنیا امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے: چینی صدر شی جن پنگ

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ کے سرکاری کامینٹری اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے کہ دنیا امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔ اگر امریکا دنیا کا احترام کھو بیٹھا ہے تو وہی سبق سیکھے گا جو ہر زوال پذیر سلطنت نے بہت دیر سے سیکھا، کہ ’دنیا کسی کےلیے نہیں رکتی، ہمیشہ آگے بڑھتی رہتی ہے۔‘چینی صدر کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس اکاؤنٹ پر تحریر جاری کی گئی ہے کہ سو سال پہلے، برطانوی سلطنت عالمی تجارت پر چھائی ہوئی تھی اور دنیا کی 20 فیصد دولت اس کے پاس تھی، لوگ سمجھتے تھے اس کا سورج کبھی نہیں ڈھلے گا۔تحریر میں لکھا گیا ہے کہ دو سو سال پہلے، فرانس یورپ کے افق پر چھایا ہوا تھا، اس کی افواج سے لوگ ڈرتے تھے، اس کی ثقافت قابلِ رشک تھی، نپولین نے خود کو لازوال قرار دیا تھا۔چار سو سال پہلے، ہسپانوی تخت و تاج منیلا سے میکسیکو تک حکومت کر رہا تھا، اس کے خزانے چاندی اور ریشم سے بھرے ہوتے تھے، ہسپانوی بادشاہ سمجھتے تھے کہ ان کی عظمت ہمیشہ باقی رہے گی، ہر سلطنت نے خود کو ناگزیر سمجھا لیکن ہر ایک کا سورج غروب ہوا۔ایکس پیغام میں لکھا گیا ہے کہ طاقت کمزور پڑ جاتی ہے، اثر و رسوخ بدل جاتا ہے اور قانونی حیثیت اسی لمحے دم توڑ دیتی جب اسے حاصل کرنے کے بجائے خود پر فرض کر لیا جائے، اگر امریکا دنیا کا احترام کھو بیٹھا، تو وہی سبق سیکھے گا جو ہر زوال پذیر سلطنت نے بہت دیر سے سیکھا ہے کہ دنیا کسی کے لیے نہیں رکتی، ہمیشہ آگے بڑھتی رہتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *