Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے، عاصم افتخار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے، عاصم افتخار

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 55 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ جن میں 18 ہزار بچے اور 28 ہزار خواتین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ پر عالمی برادری خاموش نہ رہے۔ کیونکہ خطرات شدید تر ہوچکے ہیں۔ اور قابض قوت عالمی قانون کی بدترین خلاف ورزی کی مرتکب ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ اخلاقی دیوالیہ پن کی اقوام متحدہ میں گنجائش نہیں۔ اور اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے جنرل اسمبلی کی قرارداد عالمی عزم کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قرارداد 2735 کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے۔ غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *