Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسپیکر قومی اسمبلی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات: دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسپیکر قومی اسمبلی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات: دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میںآج برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، ملاقات دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکرایاز صادق نے تاریخی پاک-برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پارلیمانی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان کی دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پارلیمانی روابط کو ہم آہنگی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ 2015 سے شمسی توانائی پر منتقل ہونے والی دنیا کی پہلی “گرین پارلیمنٹ” ہے۔
سپیکر نے بتایا کہ پارلیمانی انٹرنشپ پروگرام میں 60 ہزار سے زائد نوجوانوں نے دلچسپی ظاہر کی، جبکہ 2025 کے سمر انٹرنشپ میں 200 طلباء کو جمہوری عمل سے جوڑنے کا موقع دیا گیا۔ انہوں نے گورننس اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 1,400 ملازمین کی شفاف بھرتی، AI اور ICT تربیت، اور FPSC کے ذریعے میرٹ پر تقرری سے قانون سازی کے معیار میں بہتری آئی۔
جین میریٹ نے پارلیمانی تعاون کے ذریعے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کی پارلیمانی اصلاحات، نوجوانوں کی شمولیت، اور گرین انرجی اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے قانون سازی کے تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور تعلیم، موسمیاتی تبدیلی، اور سماجی ترقی میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک-برطانیہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *