Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران حق اور سچ پر کھڑا ہے، اللہ بڑی فتح سے نوازے گا:سپریم لیڈ کا پیغام – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران حق اور سچ پر کھڑا ہے، اللہ بڑی فتح سے نوازے گا:سپریم لیڈ کا پیغام

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ بہت رحیم ہے اور وہ ایران کو بڑی فتح سے نوازے گا کیونکہ ہم سچے اور حق پر کھڑے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں خامنہ ای نے اپنی قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے قوم کے لوگوں اگر آپ تھوڑا سا بھی مایوسی کا شکار ہوئے تو دشمن آپ کو مزید ڈرائے گا اور آپ کو نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو رویہ اپنایا ہے اُسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔خامنہ ای نے قرآن کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا ’فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے‘ ۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی جاری ہے، گزشتہ شب تہران کی جانب سے تل ابیب اور حیفہ پر فائر کیے گئے میزائلوں، ڈرونز نے تباہی مچائی جس میں درجنوں صہیونی زخمی جبکہ ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *