Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چین نے ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت کی مخالفت کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چین نے ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت کی مخالفت کردی

بیجنگ: چین نے ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عالمی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری خصوصاً بااثر بڑے ممالک کو اسرائیل ایران تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں بلومبرگ کی رپورٹ کے حوالہ سے ایران پر ممکنہ امریکی حملے سے متعلق سوال پر چینی ترجمان گو جیا کھون نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کشیدہ اور حساس ہے اوربے قابو ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔ چین کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہو اور دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔عالمی برادری، خاص طور پر بااثر بڑے ممالک کو غیر جانبدارانہ موقف اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے تاکہ جنگ بندی ، بات چیت اور مذاکرات کی جانب واپسی کے لیے حالات پیدا کیے جا سکیں، اور علاقائی صورت حال کو مزید کشیدہ ہونے اور کسی بڑی تباہی کے وقوع پزیر ہونے کو روکا جا سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *