Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پرجائزہ اجلاس منعقد کیا گیا، شہباز شریف نے کہا کہ جہازوں کی کمی سے بحری تجارت پر سالانہ 4 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔شہبازشریف نے 2 ہفتے کے اندر پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ پلان میں قومی خزانے سے سالانہ 4 ارب ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔وزیراعظم کو پی این ایس سی کی کارکردگی پربریفنگ میں بتایا گیا کہ ادارے کے پاس مختلف نوعیت کے 10 بحری جہاز موجود ہیں، جو 724,643 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *