Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، سیکریٹری جنرل نیٹو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، سیکریٹری جنرل نیٹو

نیویارک: نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے زور دیا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مارک روٹے نے دی ہیگ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل کہا کہ جہاں تک ایران کے جوہری پروگرام پر نیٹو کے مؤقف کا تعلق ہے، اتحادیوں کا طویل عرصے سے اتفاق ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔انہوں نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ نیٹو کے 32 رکن ممالک کے منگل سے شروع ہونے والے اجلاس سے توجہ ہٹا دے گی۔مارک روٹے نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ایران ’یوکرین کے خلاف روس کی جنگ‘ میں گہرائی سے ملوث ہے، اور ایرانی ڈرون یوکرین میں شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر قتل کرنے کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔واضح رہے کہ اکتوبر 2024 سے سیکریٹری جنرل نیٹو کے طور پر خدمات انجام دینے والے مارک روٹے ڈچ سیاستدان ہیں، 14 فروری 1967 کو پیدا ہونے والے مارک روٹے اس سے قبل 2010 سے 2024 تک نیدرلینڈز کے وزیر اعظم اور 2006 سے 2023 تک فریڈم اینڈ ڈیموکریسی کے لیے عوامی پارٹی کے رہنما رہے۔تقریباً 14 سالہ مدت کے ساتھ، روٹے نیدرلینڈز کی تاریخ کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم کہلاتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *