Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی اہم ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی اہم ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس سے قبل ایران کے پاکستان میں متعین سفیر رضا امیری مقدم وزیراعظم ہاؤس پہنچے اور وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، خطے میں امن و استحکام، اور تازہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر نے ایران اسرائیل امریکہ تنازع پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا، جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کے امن و استحکام اور سفارتی حل کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔اس ملاقات کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں توازن اور سفارتی روابط کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *