Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے۔ تاہم ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔ جبکہ ایران کے عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی۔ اور یہ دو جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی دعوے بے بنیاد تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *