Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بجٹ منظوری صوبے کی مالی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھی: ترجمان وزیراعلیٰ کے پی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بجٹ منظوری صوبے کی مالی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھی: ترجمان وزیراعلیٰ کے پی

پشاور: ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے کہا کہ بجٹ منظوری صوبے کی مالی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھی۔پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں فراز مغل کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی و سیاسی کمیٹی نے مشاورت سے بجٹ منظوری کی اجازت دی، چیئرمین کی امانت میں خیانت نہیں کریں گے، چیئرمین کی ہدایت پر ہر تبدیلی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک پر قابض عناصر نے صوبہ دیوالیہ کرنے کی بھرپور کوشش کی، وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت سازش کے تحت ختم کی گئی، آئین توڑ کر انتخابات ملتوی کیے گئے، قائدین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، انتخابی نشان تک چھین لیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ 3 صوبوں اور وفاق میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈال کر فنانشل ایمرجنسی کی راہ ہموار کی گئی۔فراز مغل کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ نہ منظور ہوتا تو صوبائی اختیارات وفاق کو منتقل ہو سکتے تھے، اسمبلی توڑنے میں دیر نہیں کریں گے اگر چیئرمین حکم دیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *