Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کے گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ عامر کے جلووں کے چرچے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کے گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ عامر کے جلووں کے چرچے

پنجابی بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سردار جی 3‘ کا گانا ’سوہنی لگدی‘ جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔اس گانے کی آفیشل ویڈیو دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہیں دیکھتے خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مداحوں کو گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ کی پرفارمنس بےحد پسند آرہی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے جس کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں اور اس کی وجہ اس گانے میں دکھائی دینے والی ہانیہ اور دلجیت کی کیمسٹری ہے۔سردار جی 3 کو 27 جون کو بھارت کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ریلیز کیا جارہا ہے جبکہ دلجیت دوسانجھ کو اس وجہ سے بھارت میں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *