اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور سعودی عرب کے ولی عہدا ور وزیر اعظم اپنے عزیز بھائی، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کے لیے کام کرتا رہے گا۔
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر خطے میں امن کے قیام کیلئے کام کرتا رہے گا، وزیراعظم

Leave a Reply