Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا: علی امین گنڈاپور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا، مائنس کی بات ان کی بہن نے کی، انہی سے پوچھا جائے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے رشتے داروں کی عزت کرتا ہوں مگر میں صرف بانی پی ٹی آئی کے حکم کا پابند ہوں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کر رہے تھے، ہمارے خلاف یہ ایک سازش ہو رہی ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ سپریم کورٹ آیا تو سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا، اُمید ہے ہماری درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کا وژن کیا ہے سب کو معلوم ہے، جتنے بجٹ پیش ہوئے ہیں سب سے بہترین بجٹ ہمارا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *