بیجنگ: قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک چین کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹریز کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔اجلاس کے دوران، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، جو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ بھی ہیں، نے عالمی امن، استحکام اور سیکیورٹی کی اہمیت پر پاکستان کے پختہ موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں پاکستان کی جانب سے خطے میں امن اور سیکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کیں، جہاں دونوں فریقین نے سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔لیفٹیننٹ جنرل ملک نے پاکستان کے پرامن بقائے باہمی کے وژن پر زور دیا اور خطے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ملک کی خواہش کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور چین کا سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور تعمیری کردار ادا کرنے کا عزم

Leave a Reply