Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ریاست کیخلاف مسلح کارروائی یا تشدد بغاوت سمجھی جائے گی، اسلامی نظریاتی کونسل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ریاست کیخلاف مسلح کارروائی یا تشدد بغاوت سمجھی جائے گی، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف مسلح کارروائی یا تشدد بغاوت سمجھی جائے گی۔محرم الحرام میں امن عامہ کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، جس پر تمام مسالک کے علما کے دستخط بھی موجود ہیں۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ تمام شہریوں پر فرض ہے کہ آئین کی بالادستی تسلیم کریں۔ ریاست کے خلاف مسلح کارروائی اور تشدد کو بغاوت سمجھا جائے گا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق کسی فرد کو یہ اختیار نہیں کہ وہ حکومتی،سکیورٹی فورسز سمیت کسی فرد کو کافر قرار دے۔ متفقہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ لسانی تعصب،فرقہ واریت کی تحریکوں کا حصہ بنے سے گریز کیا جائے۔محرم الحرام کے حوالے سے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ انتہا پسندی،فرقہ واریت اور تشدد کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *