تہران:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سپریم لیڈر کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔سوشل میڈیا پر امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر معاہدہ چاہتا ہے تو انہیں سپریم لیڈرکےخلاف غیرمہذب لہجہ ایک طرف رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان نے رہبر اعلیٰ کے لاکھوں حقیقی پیروکاروں کے دلوں کو دکھی کیا ہے ۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک قوم کےطور پر ہمارا بنیادی اصول سادہ اور سچائی پرمنحصر ہے، ہم اپنی قدرجانتے ہیں اور اپنی آزادی کو عزیز رکھتے ہیں، ہم کبھی کسی کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ہمارے میزائلوں سے بچنے کے لیے اسرائیل کے پاس امریکہ جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
امریکی صدر، سپریم لیڈر کے خلاف توہین آمیز زبان بند کرے،ایرانی وزیر خارجہ

Leave a Reply