Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان عالمی سطح پرابھرتی معیشتوں میں سرفہرست،ڈیفالٹ کے خدشات واضح کم ہوئے:بلوم برگ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان عالمی سطح پرابھرتی معیشتوں میں سرفہرست،ڈیفالٹ کے خدشات واضح کم ہوئے:بلوم برگ

نیویارک: بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کو عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معشتوں میں سرفہرست قرار دیدیا ہے اور کہاہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشے میں واضح کمی ہوئی ہے ۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد رہ گیا ہے ، ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، معاشی استحکام اور اصلاحات اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے کریڈٹ آؤٹ لُک میں بہتری سے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان نے ایک سال میں 1100 بیسس پوائنٹ کی بہتری دکھائی، دیگر کئی ابھرتی معیشتوں میں بھی ڈیفالٹ کے رسک میں کمی دیکھی گئی، ارجنٹائن میں منفی 7، تیونس منفی 4 اور نائیجریا کی منفی 5 فیصد کمی ہوئی، ترکیہ،ایکواڈور، مصر اور گیبین بدستور ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار ممالک ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *