Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مخصوص نشستوں کا فیصلہ: پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مخصوص نشستوں کا فیصلہ: پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس طلب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کے بعد بھی ارکان اسمبلی سے حلف نامہ لیا تھا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حالیہ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلوں کے بعد ایوان میں پاکستان تحریک انصاف کی صورت حال کافی تبدیل ہوگئی ہے اور اب کے پی اسمبلی میں بھی اپوزیشن مضبوط ہے جس کو صرف 8 ووٹوں کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی قیادت کو خدشہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بالخصوص آزاد اراکین سے دیگر جماعتیں رابطہ کرسکتی ہیں، اسی کے پیش نظر اسلام آباد میں اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *